Bengal

کینوس پر ’وینش کمار‘، دھرنا اسٹیج پر رنگ اور برش سے ممتا کا احتجاج

کینوس پر ’وینش کمار‘، دھرنا اسٹیج پر رنگ اور برش سے ممتا کا احتجاج

ایس آئی آر میں جائز ووٹروں کے نام نکالے جانے کے خلاف ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہیں۔ دھرم تلہ کے میٹرو چینل پر دھرنے کے پانچویں دن انہوں نے رنگ اور برش کے ذریعے اپنے احتجاج کو ایک نئی زبان دی۔ انہوں نے کینوس پر ’وینش کمار‘ کی تصویر کشی کی۔ واضح رہے کہ وہ ریاست کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو طنزیہ طور پر ’وینش کمار‘ کہہ کر پکارتی رہی ہیں۔یہ تصویر علامتی ہے۔ ہمارے فنکار اسے بنا رہے ہیں۔ ایس آئی آر کے دوران جن لوگوں کی موت ہوئی ہے، یعنی تمام مردہ جسموں کو ’وینش‘ (غائب) کر دیا گیا ہے، اسی لیے برابر میں دو مالائیں رکھی گئی ہیں، جو فوت ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہیں۔ یہ صرف ایک علامت ہے، اسے کچھ اور نہ سمجھا جائے۔“ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابات سے چند ماہ قبل بنگال میں ایس آئی آر کرائے جانے پر شروع سے ہی معترض ہیں۔ انہوں نے اس عمل کے دوران پیدا ہونے والے مسائل پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو 6 خطوط لکھے، لیکن الزام ہے کہ ایک بھی خط کا جواب نہیں ملا۔ اس پر ممتا بنرجی کئی بار عوامی سطح پر اپنے غصے کا اظہار کر چکی ہیں۔ بعد ازاں، جب وہ ایس آئی آر میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دہلی میں کمیشن کے دفتر گئیں، تو انہوں نے الزام لگایا کہ گیانیش کمار نے ابھیشیک بنرجی کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا رویہ انتہائی متکبرانہ تھا۔منگل کو جب پریس کانفرنس میں یہ معاملہ اٹھا تو گیانیش کمار نے کہا:”بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ سب کو اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔ سیاسی جماعتیں کچھ بھی کہہ سکتی ہیں، ہمیں اس پر کچھ نہیں کہنا۔ ہم سیاسی تبصروں کا جواب نہیں دیتے۔“ان کے اس بیان سے یہ واضح ہو گیا کہ وہ ان سیاسی حملوں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments