Bengal

بیل ڈانگہ ہنگامہ : پولیس نے 35 کو گرفتار کرلیا! این آئی اے نے نئی جانچ شروع کردی

بیل ڈانگہ ہنگامہ : پولیس نے 35 کو گرفتار کرلیا! این آئی اے نے نئی جانچ شروع کردی

مرشدآباد: ریاستی اپوزیشن لیڈر نے پولیس کی بے عملی کا الزام لگایا تھا، جس پر کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر مرکز چاہے تو این آئی اے جانچ کر سکتی ہے۔ آخر کار نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) نے بیل ڈانگہ تشدد کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ مرکزی ایجنسی کے اہلکارمرشد آباد پہنچ گئے ہیں۔ بیل ڈانگہ معاملہ کی جانچ این آئی اے کے ہاتھ میں لینے کا حکم ریاستی پولیس کو بھی موصول ہوا ہے۔ جمعہ کے روز، خصوصی این آئی اے عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ فسادات سے متعلق تمام دستاویزات جلد از جلد مرکزی تفتیش کاروں کو سونپ دے۔ قابل ذکر ہے کہ مرشدآباد پولیس فسادات میں پہلے ہی 35 ملزمین کو گرفتار کر چکی ہے۔ اس بار نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اس واقعہ میں نیا مقدمہ درج کرکے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments