Bengal

بی ایس ایف کے جوانوں نے سونا اسمگنگ کرتے ہوئے ایک اسمگلرکو رنگے ہاتھ پکڑا

بی ایس ایف کے جوانوں نے سونا اسمگنگ کرتے ہوئے ایک اسمگلرکو رنگے ہاتھ پکڑا

ندیا : ہندستان بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کو بڑی کامیابی۔ جوانوں نے اسمگلروں کو منہ توڑ جواب دیا۔ بی ایس ایف نے سیج کے اندر چھپے اسمگلروں کو پکڑ لیا۔ اور پھر 3 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد کیا۔ ضبط کیے گئے سونے کے بسکٹ کا کل وزن 2354.73 گرام ہے۔ جس کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار 716 روپے ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے میں ڈیوٹی پر مامور بی ایس ایف جوانوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر سونا اسمگل کریں گے۔ انہیں فوراً الرٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد شام 5 بجے کے قریب دو مشتبہ افراد کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک جھیل سے آتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ ناریل کے درخت کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔اس کے بعد بی ایس ایف نے اسمگلروں کو گھیر لیا۔ کارروائی میں ایک اسمگلر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد آس پاس کے علاقے میں تلاشی لی گئی۔ اس دوران کئی پیکٹ برآمد ہوئے۔ جانچ کے بعد سونے کے 20 بسکٹ ملے۔بی ایس ایف ساوتھ بنگال بارڈر پبلک ریلیشن آفیسر نے جوانوں کے آپریشن کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان سرحد پر اسمگلنگ کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بی ایس ایف اہلکار نے کہا کہ اگر کسی عام آدمی کو اس اسمگلنگ کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو وہ 'سیما ساتھی' ہیلپ لائن نمبر 14419 یا واٹس ایپ نمبر 9903472227، پیغام یا وائس نوٹ کے ذریعے بی ایس ایف کو مطلع کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments