بانکوڑہ20دسمبر: ایک بند کمرے سے معمر جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد بانکوڑا کے انداس تھانہ علاقہ کے گاوں کشمڑی میں شدید سنسنی پھیل گئی ہے۔ متوفی جوڑے کی شناخت دین بندھو کنڈو (86 سال) اور لکشمی کنڈو (76 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ انداس تھانہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خاندانی جھگڑے کے باعث خودکشی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ چھپی ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر وشنو پور ضلع اسپتال بھیج دی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کا خیال ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سے متعلق صورتحال واضح ہو سکے گی۔ ریٹائرڈ پرائمری ٹیچر دین بندھو کنڈو، اپنی بیوی، بیٹے اور بہو کے ساتھ کشمڑی گاوں کے گھر میں رہتے تھے۔ بیٹا اسیت کنڈو اور بہو سشمیتا کنڈو دونوں پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں۔ الزام ہے کہ بیٹا اور بہو معمر والدین کو وقت نہیں دیتے تھے، جس کی وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے۔ دین بندھو بابو نے ایک بار اس معاملے کی زبانی شکایت انداس تھانے میں بھی کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت پولیس نے خاندان کے تمام افراد کو بلا کر ان کے درمیان سمجھوتہ کرا دیا تھا۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی