Bengal

بنگال میں اچانک ایک دکان پر رک گئے وزیراعظم مودی، جھال مڑی خرید کر کھایا

بنگال میں اچانک ایک دکان پر رک گئے وزیراعظم مودی، جھال مڑی خرید کر کھایا

اتوار کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جھارگرام میں سڑک کنارے ایک جھال مُڑی کی دکان پر اچانک رک کر سبھی کو حیرت زدہ کر دیا۔ ان کے اس غیر متوقع اقدام سے وہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور علاقے میں خاصی گہما گہمی پیدا ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جھارگرام میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کیلئے جارہے تھے کہ اچانک راستے میں رکنے کا فیصلہ کیا۔ گاڑی سے اتر کر وزیراعظم مودی سیدھے جھال مُڑی فروش کے پاس گئے اور وہیں تازہ جھال مُڑی تیار کروائی۔ انہوں نے اس جھال مُڑی کو وہاں موجود بچوں کے ساتھ بھی شیئر کیا اور قریب موجود مقامی خواتین سے بھی خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ مختصر قیام کے دوران وزیرِ اعظم نے خود بھی جھال مُڑی کا ذائقہ چکھا، جس پر وہاں موجود لوگ خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے رہے۔ یہی نہیں، وزیراعظم مودی نے اس جھال مڑی کیلئے دکاندار کو پیسے بھی دئے ۔ یہ دکان وکرم ساہ کی ہے، جو بہار کے ضلع گیا سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ 12 برسوں سے جھارگرام میں جھال مُڑی فروخت کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے قافلے کا اچانک رکنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ وہاں موجود لوگوں کے لیے بھی ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بن گیا۔ قبائلی اکثریت والے علاقے جھارگرام میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کی اور اسے “قبائل مخالف” اور “خواتین مخالف” قرار دیا۔ وجے سنکلپ سبھا سے خطاب میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے مقامی اہم مسائل، خصوصاً غیر قانونی زمینوں پر قبضوں، کو نظر انداز کیا ہے۔ ان کے مطابق اس خطے میں قبائلی برادریوں اور خواتین کی آواز کو مسلسل دبایا جاتا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments