Bengal

بنگال کانگریس لیڈر شپ سے کھڑگے اور راہل گاندھی کی لمبی میٹنگ

بنگال کانگریس لیڈر شپ سے کھڑگے اور راہل گاندھی کی لمبی میٹنگ

مغر بی بنگال کانگریس کی لیڈرشپ سے صدر سبھانکر سرکار کی سربراہی میں بدھ کے روز نئی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے لمبی میٹنگ کی۔ اگرچہ میٹنگ میں بنگال کانگریس کے سابق صدر ادھیر چودھری اور پردیپ بھٹاچاریہ بھی موجو د تھے۔ لیکن ان کے علاوہ سابق مرکزی وزیر دیپا داس منشی کو بھی موجود پایا گیا۔ میٹنگ میں آبزرور غلام میر کے علاوہ سنیئر لیڈران بشمول عیسی خان، امیتابھ چکرورتی، قمر الزماں قمر، محمد مختارکونسلر سنتوش پاٹھک وغیرہ موجود تھے۔ میٹنگ کی تصویر راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے شئیر کیا ہے۔جبکہ غلام میر نے بتایا کہ مرکز کی بی جے پی اور بنگال کی حکومت سے مایوس عوام کے قریب جانے کیلئے کانگریس کو زمینی سطح سے کام کرنے پر غور و فکر کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments