Bengal

بی جے پی کارکن کو گھر سے نکالنے اور جرمانہ کرنے پر ترنمول رہنما گرفتار

بی جے پی کارکن کو گھر سے نکالنے اور جرمانہ کرنے پر ترنمول رہنما گرفتار

بھتہ خوری، کٹ منی لینے، دھمکیاں دینے اور مار پیٹ کے الزامات کے تحت اضلاع میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر ترنمول کانگریس کے لوگ ہیں۔ بدھ کے روز سابقہ حکمران جماعت کے دو نمائندوں کو بانکوڑا سے گرفتار کیا گیا۔ بانکوڑا میں ترنمول کی قیادت والی انداس پنچایت سمیتی کے صدر چندن رکشیت پر بی جے پی کے ایک کارکن کو جرمانہ کرنے اور گھر سے نکالنے کا الزام تھا، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف، بانکوڑا ضلع ہی کے ایک ریت کی کان (بالی کھادان) سے خطیر رقم بطور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں کوتل پور بلاک کی مدن موہن پور گرام پنچایت کے نائب صدر اور ترنمول کے ’دبنگ‘ رہنما شیخ ذاکر علی عرف شیخ لٹن کو دبوچ لیا گیا ہے۔ دو الگ الگ الزامات میں گرفتار ان دونوں عوامی نمائندوں کو بدھ کے روز پولیس نے بشنو پور سب ڈویڑنل عدالت میں پیش کیا۔ مقامی اور پولیس ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے انداس بلاک کے دیواکر باٹی گاوں کے بی جے پی کارکن سکھیندو رائے گھر سے بے گھر تھے۔ الزام ہے کہ بی جے پی کا ساتھ دینے کے ’جرم‘ میں انہیں گھر میں رہنے نہیں دیا گیا۔ یہاں تک کہ علاقے میں کاروبار کرنے کے لیے ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ سکھیندو کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ جرمانہ نہ دینے پر انہیں علاقے میں داخل ہونے سے روکا گیا اور ان سب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ منگل کے روز مذکورہ بی جے پی کارکن نے انداس تھانے جا کر ترنمول کے زیر انتظام پنچایت سمیتی کے صدر چندن رکشیت کے خلاف شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments