Bengal

بی جے پی ورکر کی بیوی پر وحشیانہ تشدد

بی جے پی ورکر کی بیوی پر وحشیانہ تشدد

ایگرا11فروری : رات کے اندھیرے میں گھر میں گھس کر ایک کے بعد ایک، بی جے پی کارکن کی بیوی پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید طو رپر زخمی ہوگئی۔ پولس کے مطابق اس حملے میں تپن کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ہے۔ اسے اسپتال میںداخل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے ترنمول کا ہاتھ ہے۔ بی جے پی کارکن تپن پرمانک کی بیوی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے سے علاقے کے سیاسی حلقوں میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ واقعہ کے بعد سے ایگرا 2 بلاک کے دیش بندھو علاقے کے راجندر چوک گاو¿ں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ بی جے پی کارکن تپن پیشے سے ماہی گیر ہے۔ بیٹا بھی کاروبار سے دور ہے۔ مبینہ طور پر حملہ آوروں کو پیشگی اطلاع ملی تھی کہ گھر میں کوئی مرد موجود نہیں ہے۔ اسی موقع پر حملہ کیا گیا۔ تپن کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ حملہ کرنے والے سبھی ترنمول سے وابستہ شرپسند ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments