بھانگڑ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے امیدوار شوکت ملا کی حمایت میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی شوکت ملا کی سیکیورٹی ہٹانا چاہتی ہے تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا، "اگر شوکت کو کچھ بھی ہوا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی۔" انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان میں مجھ سے لڑنے کی ہمت نہیں ہے، اس لیے وہ شوکت ملا جیسے لیڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھانگوڑ کو سیاسی طور پر انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شوکت ملا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ "شوکت کو جتائیں، آپ بھانگوڑ میں جو مانگیں گے، میں وہی کر دوں گی۔بھانگوڑ روایتی طور پر ایک حساس علاقہ رہا ہے اور 2026 کے انتخابات کے تناظر میں ترنمول کانگریس اس سیٹ کو ہر حال میں جیتنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے علاوہ دیگر مخالف قوتوں کے اس گڑھ کو فتح کرنے کے لیے ممتا بنرجی نے خود محاذ سنبھال لیا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ