Bengal

بی جے پی کے لیڈر دلیپ گھوش کو مقامی لوگوں کی شدید ناراضگی اور احتجاج کا سامنا

بی جے پی کے لیڈر دلیپ گھوش کو مقامی لوگوں کی شدید ناراضگی اور احتجاج کا سامنا

کھڑگپور کے اپنے پرانے گڑھ میں بی جے پی کے ہیوی ویٹ لیڈر دلیپ گھوش کو مقامی لوگوں کی شدید ناراضگی اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعرات کے روز کھڑگپور صدر سے بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش جب انتخابی مہم کے لیے 'پوری گیٹ' علاقے میں پہنچے تو بپھرے ہوئے ہجوم نے ان کی گاڑی کا گھیراو کر لیا اور ان کے پیچھے دوڑ لگائی۔ وارڈ نمبر 27 (پوری گیٹ) کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب ریلوے کی جانب سے بے دخلی کے نوٹس ملنے پر پورا علاقہ خوف زدہ تھا، تب دلیپ گھوش یا بی جے پی کا کوئی بھی کارکن ان کی مدد کے لیے نہیں آیا۔ مقامی لوگوں میں اس بات پر شدید غصہ تھا کہ مشکل وقت میں غائب رہنے والے لیڈر اب ووٹ مانگنے کے لیے علاقے میں نمودار ہوئے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments