Bengal

بی جے پی اب 100 سال تک اقتدار میں رہے گی: شوبھندو ادھیکاری

بی جے پی اب 100 سال تک اقتدار میں رہے گی: شوبھندو ادھیکاری

نندی گرام کے "بھومی پتر شوبھیندو ادھیکاری نے بدھ کی صبح اپنے علاقے میں قدم رکھتے ہی عوام کے زبردست جوش و خروش کا سامنا کیا۔ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں نندی گرام اور بھوانی پور دونوں نشستوں پر شاندار جیت درج کرنے کے بعد وہ پہلی بار نندی گرام پہنچے تھے۔نندی گرام پہنچ کر انہوں نے بجرنگ بلی کے مندر میں پوجا کی اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "نندی گرام کا قرض میں ضرور چکاوں گا۔"انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ "بی جے پی اب 100 سال تک اقتدار میں رہے گی۔ کارکنوں کو تشدد سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، ہم قانونی طریقے سے سب کے خلاف کارروائی کریں گے۔قواعد کے مطابق، دو نشستوں سے جیتنے کی وجہ سے انہیں ایک نشست چھوڑنی ہوگی۔ اس پر انہوں نے نندی گرام کے لوگوں سے کہا۔"فیصلہ کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، پارٹی جو کہے گی وہی کروں گا۔ لیکن چاہے بھوانی پور ہو یا نندی گرام، میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں اور اپنی ذمہ داری نبھانا نہیں بھولوں گا۔نندی گرام کے عوام میں اس بات کو لے کر کافی جوش پایا گیا کہ اب ریاست کی باگ ڈور کولکتہ کے بجائے ایک "بھومی پتر" کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ وہاں موجود لوگوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ کونتھی کے بیٹے کو ہی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا چاہیے۔شوبھیندو ادھیکاری نے 2026 کے انتخابات میں نندی گرام سے 9 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔وہ نندی گرام سے دو بار ایم پی اور تین بار ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔شوبھیندو کے اس دورے اور ان کے بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بنگال کی سیاست میں ایک مرکزی اور طاقتور کردار ادا کرنے والے ہیں۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments