مرشد آباد 12جنوری :خاندانی تنازع کا ہولناک انجام۔ مرشد آباد کے لال باغ تھانہ کے تحت رن ساگر علاقے میں بیوی پر اپنے شوہر کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام لگا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول کا نام آشوتوش منڈل ہے، جن کی عمر 58 سال تھی۔ ان کے قتل میں ان کی اہلیہ کملا منڈل کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ آشوتوش ایک مہاجر مزدور تھے جو تین ماہ قبل ہی دوسرے ریاست سے گھر واپس آئے تھے۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے گھر پر ہی ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان کھولی تھی، جسے ان کی اہلیہ کملا چلاتی تھیں۔ اس جوڑے کے دو بیٹوں میں سے بڑا بیٹا وبھاس منڈل دوسرے ریاست میں مزدوری کرتا ہے، جبکہ چھوٹا بیٹا پرکاش منڈل ذہنی طور پر معذور ہے۔ پڑوسیوں کا دعویٰ ہے کہ غربت اور چھوٹے بیٹے کے علاج کے حوالے سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ سنیچر کی رات بھی ان کے گھر سے چیخنے چلانے کی شدید آوازیں سنی گئیں۔ الزام ہے کہ کملا نے گھر سے کدال اٹھا کر آشوتوش کے سر پر دے ماری، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تاہم، کملا نے قتل کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے کیرالہ میں مقیم اپنے بڑے بیٹے کو فون پر بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی پرکاش نے والد کو قتل کر دیا ہے۔ خوفزدہ وبھاس نے اپنے ایک پڑوسی پنٹو منڈل کو فون کر کے گھر جا کر دیکھنے کو کہا۔ پنٹو جب آشوتوش کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ وہ فرش پر خون میں لت پت پڑے ہیں اور پاس ہی کملا خاموشی سے بیٹھی ہوئی ہے۔ پنٹو نے دیگر پڑوسیوں کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر لال باغ سب ڈویڑنل اسپتال کے مردہ خانے بھیج دیا۔ دیہاتیوں کا دعویٰ ہے کہ کملا اپنے معذور بیٹے کو پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس کملا کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا