Bengal

بیوی کے فرار ہونے کے شک اور خوف کی وجہ سے شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا

بیوی کے فرار ہونے کے شک اور خوف کی وجہ سے شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا

پڑوسی گاوں کے ایک نوجوان کے ساتھ اپنی بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات اور کسی بھی دن اس کے فرار ہو جانے کے شک اور خوف کی وجہ سے شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ہفتہ کے روز یہ سنسنی خیز واقعہ مرشد آباد کے بہرام پور تھانہ کے تحت جیون نگر علاقے میں پیش آیا۔ خاتون کی لاش ملنے کے بعد سے شوہر لاپتہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ کا نام جاسمینہ بی بی ہے۔ ہفتہ کی صبح پولیس نے گھر سے خاتون کی لاش برآمد کی۔ جاسمینہ کی لاش ملنے کے بعد سے اس کا شوہر تاثیر الدین شیخ مفرور ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ روپوش ہو گیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ جاسمینہ اور تاثیر الدین کی شادی کو کئی سال ہو چکے تھے اور ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ جیون نگر گاوں میں یہ جوڑا اپنے بیٹے ربیع الاول شیخ کے ساتھ رہتا تھا۔ ہفتہ کی صبح جب کافی دیر تک ماں نہیں جاگی تو بیٹا ربیع الاول انہیں بلانے کے لیے بالائی منزل کے کمرے میں گیا۔ اس وقت اس نے بستر پر ماں کی خون میں لت پت لاش دیکھی، جس کے بعد شور مچ گیا۔ پڑوسی دوڑے آئے اور اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کو شک ہے کہ خاتون کے گلے پر کسی دھار دار آلے سے وار کر کے انہیں قتل کیا گیا ہے۔ متوفیہ کے اہل خانہ کے مطابق جاسمینہ جمعہ کی رات اپنے شوہر تاثیر الدین کے ساتھ سونے گئی تھیں۔ رات کے وقت میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ کل رات طوفان اور بارش ہو رہی تھی، اس لیے ان کے جھگڑے کی آواز باہر نہیں آئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تاثیر الدین نے رات میں ہی اپنی بیوی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments