Bengal

بہار جیتنے کے بعد پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس، بی جے پی لیڈر گرفتار

بہار جیتنے کے بعد پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس، بی جے پی لیڈر گرفتار

کوچ بہار: بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری اجے رائے کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ بہار کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ اس جیت کی خوشی میں بی جے پی نے کوچ بہار کے دنہاٹا شہر میں جلوس نکالنے کی کوشش کی۔کوچ بہار پولیس کی طرف سے کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی۔ کوچ بہار کے بی جے پی ضلع سکریٹری کے خلاف پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے کی کوشش، پولس اہلکاروں کو دھکیلنا، انتظامی کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے اسے رات گئے گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف کئی غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آج بروز ہفتہ بی جے پی لیڈر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments