سپریم کورٹ نے مشرقی مدنا پور کے بھوپتی نگر دھماکہ کیس میں مغربی بنگال حکومت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ریاست نے اس معاملے میں این آئی اے کی تحقیقات کو روکنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ اس واقعے کی جانچ کے لیے مرکزی ایجنسی کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، پیر کے روز جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کے بنچ نے سوال کیا کہ "اگر عدالت کے حکم پر تحقیقات ہو رہی ہیں، تو ریاست کو اس پر کیا اعتراض ہے؟" عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے این آئی اے کی تحقیقات کو برقرار رکھا۔ یہ واقعہ دسمبر 2022 کا ہے، جب بھوپتی نگر میں ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا جس میں کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ الزام تھا کہ ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر راج کمار منا، ان کے بھائی دیو کمار منا اور وشوجیت گائیں وہاں غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار کر رہے تھے۔ اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے اس معاملے کی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ متاثرہ خاندان کی رکن مامونی جانا نے بھی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔گزشتہ سال 9 دسمبر کو کلکتہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق ایسے سنگین جرائم کی اطلاع پولیس ریاست کو دے گی، جو اسے مرکز کو بھیجے گی، اور مرکز 15 دنوں کے اندر این آئی اے کی تحقیقات پر فیصلہ کرے گا۔ اسی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت سپریم کورٹ گئی تھی، جہاں سے اب اسے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا