ابتدائی اساتذہ کی بھرتی کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بیربھوم کے ویبھاس ادھیکاری کو طلب کیا ہے۔ سی بی آئی کے ساتھ ساتھ ای ڈی بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں ایجنسیوں نے ویبھاس کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے اور سی بی آئی نے ان سے کئی بار پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ بھرتی کیس میں ویبھاس کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی جا چکی ہے، اور اب دوسری تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے برطرف صدر اور ٹی ایم سی ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ کی گرفتاری کے بعد بیربھوم کے نلہاٹی بلاک 2 کے سابق ٹی ایم سی صدر ویبھاس ادھیکاری کا نام اس کیس میں سامنے آیا تھا۔ ویبھاس کو مانک بھٹاچاریہ کا 'قریبی' سمجھا جاتا ہے اور وہ نجی بی ایڈ اور ڈی ایل ایڈ کالجوں کی تنظیم کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ مانک کی گرفتاری کے فوراً بعد ای ڈی کے اہلکاروں نے شمالی کولکتہ کی ایمہرسٹ اسٹریٹ پر ایک فلیٹ کی تلاشی لی تھی، جس کے بارے میں ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق ویبھاس سے ہے۔ تلاشی کے بعد اس فلیٹ کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اپریل 2023 میں سی بی آئی نے بیربھوم میں ویبھاس کے گھر اور آشرم پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دستاویزات قبضے میں لی تھیں، جس کے بعد انہیں کئی بار نظام پیلس (سی بی آئی دفتر) بلایا گیا تھا۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا