Bengal

بھانگڑ میں کشیدگی عرو ج پر، شوکت ملا پر حملہ

بھانگڑ میں کشیدگی عرو ج پر، شوکت ملا پر حملہ

بھانگوڑ میں انتخابات سے عین قبل سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار شوکت ملا پر مبینہ حملے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل ہی ممتا بنرجی نے شوکت ملا کی جان کو خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ اتوار کی رات جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقہ کے تحت 'چلتہ بیریا' علاقے میں انتخابی مہم ختم کر کے واپسی کے دوران شوکت ملا پر حملہ کیا گیا۔شوکت ملا کا الزام ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا جو آئی ایس ایف (ISF) کے کارکنوں نے کیا تاکہ انتخابات سے پہلے خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کئی ٹی ایم سی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments