Bengal

بنگلور میں پورولیا کے مہاجر مزدور کی پراسرار موت، ابھیشیک بنرجی کی مداخلت پر میت ہوائی جہاز سے لائی جا رہی ہے

بنگلور میں پورولیا کے مہاجر مزدور کی پراسرار موت، ابھیشیک بنرجی کی مداخلت پر میت ہوائی جہاز سے لائی جا رہی ہے

بنگلور میں پورولیا کے مہاجر مزدور کی پراسرار موت، ابھیشیک بنرجی کی مداخلت پر میت ہوائی جہاز سے لائی جا رہی ہے بنگلور/پورولیا4مارچ : ایک بار پھر ریاست سے باہر مغربی بنگال کے ایک مہاجر مزدور کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متوفی کی شناخت پورولیا کے جھالدا ٹو بلاک کے خیری گاوں کے رہائشی 29 سالہ انادی مہاتو کے طور پر ہوئی ہے۔ منگل کے روز کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، منگل کو لاش ملنے کے بعد بھی جب پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تو گھر والوں کا شک بڑھ گیا۔ انہوں نے پورولیا ضلع ترنمول ٹریڈ یونین کے صدر اجول کمار سے رابطہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر پارٹی کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے دفتر کو مطلع کیا۔ ابھیشیک بنرجی کی فوری مداخلت کے بعد بدھ کو پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہوا۔ اطلاع ملی ہے کہ میت کو بنگلور سے جھارکھنڈ کے رانچی ہوائی جہاز کے ذریعے لایا جائے گا، جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے اسے پورولیا میں ان کے آبائی گاوں پہنچایا جائے گا۔انادی کی اہلیہ پریت لتا مہاتو نے بتایا کہ پیر کی رات 11 سے 12 بجے تک ان کی شوہر سے فون پر بات ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے 3 سالہ بیٹے اور 6 سالہ بیٹی سے ویڈیو کال پر بھی بات کی تھی۔ پریت لتا کا کہنا ہے: "وہ (انادی) روزانہ صبح سویرے کھانا بنا کر کام پر نکل جاتے تھے، اس لیے رات کو بات ہونے کے باوجود وہ صبح 4 بجے مجھے فون ضرور کرتے تھے۔ منگل کی صبح فون نہیں آیا تو مجھے شک ہوا۔ میں نے ان کے فون پر رابطہ کیا تو وہ نہیں ملا۔ بعد میں ان کے ساتھیوں کو فون کیا تو بتایا گیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے، اور پھر کچھ دیر بعد ان کی موت کی خبر دے دی گئی۔ جو انسان رات تک بالکل ٹھیک ٹھاک بات کر رہا تھا، چند گھنٹوں میں ایسا کیا ہو گیا؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ہمارا سب کچھ ختم ہو گیا۔اس پراسرار موت نے خاندان کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ انصاف اور سچائی کے منتظر ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments