کولکاتا13جنوری :مغربی بردھوان ضلع کے آسنرول میں کولٹی تھانہ کے تحت بڑیرا میں واقع بی سی سی ایل کی کھلے عام کوئلے کی کان (اوپن کاسٹ مائن) میں غیر قانونی کان کنی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اچانک کان کے اندر سرنگ بیٹھ جانے سے (دھنسنے سے) کم از کم چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔کان سے اب تک چار افراد کو نکالا گیا ہے، جن میں سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد شدید زخمی ہیں جنہیں آسنرول ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔خدشہ ہے کہ مزید دو افراد اب بھی کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں نکالنے کے لیے پوکلین مشینوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سی آئی ایس ایف (CISF) کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔اس حادثے کے بعد پورے آسنرول علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور غیر قانونی کان کنی کے حفاظتی پہلوو¿ں پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا