نئی دہلی: اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معمولی تنازع نے خطرناک شکل اختیار کر لی اور حالات اس قدر بگڑ گئے کہ پولیس ٹیم کو ہی نشانہ بنا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدنہ پور علاقہ میں ایک بارات کے دوران گھوڑا گاڑی (بگھی) کے کرائے کو لے کر باراتیوں اور مالک کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید تنازعہ میں بدل گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈائل 112 کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کی مگر صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسی دوران ایک پولیس عہدیدار کی جانب سے ایک باراتی کو تھپڑ مارنے پر مجمع مشتعل ہو گیا۔ غصے میں آئے باراتیوں اور مقامی افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور عہدیداروں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ اس ہنگامہ میں کئی پولیس عہدیدار زخمی ہوئے اور ان کی وردیاں بھی پھٹ گئیں، جبکہ جان بچانے کے لئے انہیں موقع سے بھاگنا پڑا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولیس والوں کی بے بسی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں سخت کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ کئی نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب تک 3 اہم ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ