Kolkata

بانسدرونی میں ایسی صورتحال کیوں ہے؟

بانسدرونی میں ایسی صورتحال کیوں ہے؟

حادثہ میں ایک بچے کی موت کی وجہ سے بانس درونی میںہنگامہ ہے۔ علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ بانس درونی کی ایسی حالت کیوں ہے؟ اتفاق سے کولکاتہ میونسپلٹی کے 144 وارڈوں میں سے 111، 112، 113، 114 سب سے پسماندہ علاقوں میں سے ہیں۔ جس کا تعلق خود ریاست کے ہیوی ویٹ وزیروں میں سے ایک اروپ بسواس کی اسمبلی سے ہے۔ بائیں بازو کے دور سے مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے اس علاقے میں نہ تو نکاسی کا مناسب انتظام ہو سکا ہے اور نہ ہی سڑکوں کا نظام بہتر ہوسکا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ترنمول کے دور میں بھی تصویر پوری طرح سے نہیں بدلی ہے۔ وارڈ نمبر 113 کی کونسلر انیتا کر مجمدار کہتی ہیں، ”سڑکیں خراب ہیں، اس سے انکار نہیں“۔ سڑک پر کام ہو رہا تھا۔ اور پھر یہ ہوا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments