Bengal

بانکورہ میں ہاتھی کا قہر، بھگدڑ کے دوران بوڑھے شخص کو سونڈ سے پٹخ کر مار ڈالا

بانکورہ میں ہاتھی کا قہر، بھگدڑ کے دوران بوڑھے شخص کو سونڈ سے پٹخ کر مار ڈالا

بانکورہ: صبح سویرے انسانی بستی میں ہاتھی کے داخل ہونے سے کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں میں مچی بھگدڑ کے دوران ایک بپھرے ہوئے ہاتھی نے ایک معمر شخص کو سونڈ سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ اس واقعے میں وجے کولے (56) نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق جے پور بلاک کے راوت کھنڈ گاوں سے ہے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے حکام اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔بدھ کی صبح وجے بابو اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیت سے آلو نکالنے گئے تھے۔ اسی دوران ایک بالغ ہاتھی گنجان آبادی والے علاقے میں داخل ہو گیا۔ پہلے تو ہاتھی سڑک کے بیچوں بیچ کھڑا رہا، لیکن کچھ ہی دیر میں اس نے توڑ پھوڑ شروع کر دی لوگوں کے چیخنے چلانے اور بھاگ دوڑ سے صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ اسی افراتفری میں وجے بابو ہاتھی کے سامنے آ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، ہاتھی نے اچانک انہیں سونڈ میں لپیٹا اور زمین پر پٹخ دیا۔ مقامی رہائشی رمیش مہتو نے بتایا: "سب بھاگ رہے تھے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کون کہاں جائے۔ اسی بھیڑ میں وجے دا گر گئے اور ہاتھی نے انہیں اٹھا کر پھینک دیا۔" ایک اور عینی شاہد سکمار کولے نے بتایا: "کچھ لوگ ہاتھی کو لاٹھی دکھا کر بھگا رہے تھے اور کچھ بہت قریب جا کر ویڈیو بنا رہے تھے، اسی دوران وہ غصے میں آ گیا۔ چند سیکنڈ میں سب ختم ہو گیا۔"ہاتھی کے قہر کی وجہ سے سڑک کنارے رکھی سائیکلیں اور سبزیوں کی ٹوکریاں بکھر گئیں۔ خوف کے مارے تاجروں نے دکانوں کے شٹر گرا دیے۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ جے پور کے رینجر راجو داس نے کہا: "ہاتھی غالباً اپنے جھنڈ سے بچھڑ گیا ہے۔ بستی میں داخل ہونے پر دہشت پھیل گئی تھی۔ جب کوئی جنگلی جانور کو چھیڑتا یا ہراساں کرتا ہے، تو وہ تیزی سے حملہ آور ہو جاتا ہے۔ ہم ہاتھی کو ٹرنکولائز (بے ہوش) کر کے جنگل واپس بھیجنے کا انتظام کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments