Bengal

بنگلہ دیش میں تشدد کی وجہ سے چانگرا بندھا لینڈ پورٹ پر سناٹا، برآمدات پر بھی بدامنی کے سائے

بنگلہ دیش میں تشدد کی وجہ سے چانگرا بندھا لینڈ پورٹ پر سناٹا، برآمدات پر بھی بدامنی کے سائے

میکھلی گنج20دسمبر: بنگلہ دیش کی ابتر صورتحال کے اثرات کوچ بہار ضلع کے میکھلی گنج سب ڈویڑن کے مختلف سرحدی علاقوں میں نظر آنے لگے ہیں۔ جمعہ کے روز چانگرا بندھا لینڈ پورٹ اور امیگریشن چیک پوسٹ کے علاقوں میں کافی سناٹا رہا۔ اگرچہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے بھارت، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے درمیان غیر ملکی تجارت ویسے بھی بند رہتی ہے، اسی لیے سڑکیں خالی تھیں، تاہم امیگریشن چیک پوسٹ کھلی ہونے کے باوجود مسافروں کی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر رہی۔ ہفتہ وار چھٹی کے بعد ہفتہ سے تجارت دوبارہ شروع ہونی ہے، لیکن بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تاجروں کا ایک طبقہ سرحد پار مال بھیجنے سے کترارہا ہے۔ کئی ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہاں سے جس طرح کی خبریں آ رہی ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ مال لے کر بنگلہ دیش گئے اور وہاں پھنس گئے تو کسی بھی بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری طرف، بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے سرحدی علاقوں میں نگرانی کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔ بی ایس ایف کے شمالی بنگال کے حکام کے مطابق، میکھلی گنج سرحدی علاقے میں سخت پہرہ دیا جا رہا ہے اور پڑوسی ملک کی ہنگامہ خیز صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔چانگرا بندھا سی اینڈ ایف ایجنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سکریٹری وکاس ساہا کا کہنا ہے:"ابھی تک غیر ملکی تجارت معمول کے مطابق ہے، جمعہ کو چھٹی کی وجہ سے کام بند رہتا ہے۔ تاہم، سرحد پار سے آنے والی خبروں نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔اگرچہ تجارت پر ابھی تک بڑا اثر نہیں پڑا ہے، لیکن مسافروں کی آمد و رفت تقریباً بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ ویزا کے مسائل تو ہیں ہی، لیکن جن کے پاس پہلے سے ویزا موجود ہے، وہ بھی موجودہ حالات میں سفر کرنے سے ڈر رہے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments