سین فرانسسکو سے ممبئی جا رہی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ طیارے کو کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پر اُتارا گیا اور اس کے بعد سبھی مسافروں سے اسے خالی کرایا گیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طیارہ کے بائیں انجن میں کچھ دقت آ گئی تھی۔ یہ معاملہ پیر-منگل کی دیر رات کا ہے۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 180 رات 12:45 بجے کولکاتا ایئر پورٹ پر اُتری۔ حالانکہ انجن میں خرابی ہونے کی وجہ سے طیارہ کو اڑان بھرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ آج صبح 5:20 بجے اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے مسافروں کو طیارہ سے نیچے اترنے کی گزارش کی گئی۔ فلائٹ کے کیپٹن نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے طیارہ کو ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اس لیے مسافروں کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔ اب ائیر انڈیا کی دوسری فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا یا انجن ٹھیک ہونے کے بعد ہی یہ فلائٹ ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے پہلے پیر کو بھی ہانگ کانگ سے دہلی جا رہی فلائٹ اور دہلی سے رانچی جا رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو واپس ہونا پڑا تھا۔ ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI315 میں تکنیکی خرابی کی بات سامنے آئی تھی۔ یہ اڑان بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کی تھی۔ وہیں دہلی سے رانچی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد واپس دہلی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ بوئنگ 787 میکس 8 طیارہ کو شام 6:20 بجے رانچی کے برسا منڈا ہواڈے پر اترنا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد مسافروں میں کافی خوف و دہشت ہے۔ اس حادثے میں اب تک 275 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ کولکاتا میں بھی جب مسافروں کو انجن میں خرابی کی بات کہہ کر اُتارا گیا تو ان کے چہرے پر خوف دیکھا جا سکتا تھا۔
Source: social media
سوکانتو مجمدار نے بنگال کے قانون کو سیکس ورکروں سے موازنہ کیا
ممتا بنرجی نے ورلڈ میوزک ڈے پر نیا گانا کمپوز کیا، جیت نے گایا
پارٹی بدلنے والے لیڈر کرپٹ ہیں: دلیپ گھوش نے شوبھندو کا نام لئے بغیر تبصرہ کیا
ایونٹ ہاوس کے پیچھے اسلحہ کی فیکٹری، ایس ٹی ایف اور جھارکھنڈ پولیس کا چھاپہ، بھاری ہتھیار برآمد
کولکتہ کے رہائشیوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں 3 زمبابوے گرفتار
ٹری مین رمیش چندرن گھر سے چارہ بناکر لوگوںمیںتقسیم کرتے ہیں
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار سے منگل تک کلکتہ میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے
ریاستی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے بی جے پی لیڈر مالویہ کو وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کیا
بی جے پی آل انڈیا صدر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو ایم پی ابھجیت گنگوپادھیائے کے علاج کی دیکھ بھال کریں گے
کلکتہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگی،طالبات خوفزدہ