سری رام پور ، یکم فروری:سری رام پور اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ ووٹر کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) سماعت کے دوران مبینہ موت نے مرکزی حکومت کی ایس آئی آر ریویو پالیسی اور الیکشن کمیشن کے کردار پر سنگین سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، سری رام پور اسمبلی حلقہ کے رہائشی جناب سراج الدین خان (62) کوایس آئی آر سماعت کےلئے طلب کیا گیا تھا، جہاں انہیں تقریباً چار گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ اہلِ خانہ اور عینی شاہدین کے مطابق، طویل انتظار کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ بعد ازاں انہیں سری رام پور والش اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت کی تصدیق کی۔ مرحوم گزشتہ چالیس برس سے رجسٹرڈ ووٹر تھے، اس کے باوجود انہیں ایس آئی آر ریویو کےلئے بلائے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ایس آئی آر مراکز پر بزرگ شہریوں کےلئے نہ مناسب طبی سہولتیں موجود تھیں اور نہ ہی فوری یا ترجیحی انتظامات، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سراج الدین خان کی لاش کے سامنے ہگلی ضلع کے رِشڑا وارڈ نمبر 4 کے کونسلر اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنماجناب شاکر علی کی قیادت میں مقامی لوگوں نے لاش کے سامنے سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایس آئی آر کے جبر اور الیکشن کمیشن کی مبینہ لاپروائی کے خلاف نعرے لگائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Source: Social Media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا