Bengal

اتراکھنڈ: چمولی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 6 گھر منہدم، 3 افراد لاپتہ

اتراکھنڈ: چمولی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 6 گھر منہدم، 3 افراد لاپتہ

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں بدھ کی رات بادل پھٹنے کے واقعے نے زبردست تباہی مچا دی۔ یہ حادثہ دو مقامات کنتری اور دھرما گاؤں میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات زمین بوس ہو گئے اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نندانگر نگر پنچایت کے وارڈ کنتری لگاپھالی میں زبردست بارش کے سبب اچانک ملبہ بہہ آیا، جس سے چھ مکانات پوری طرح تباہ ہو گئے۔ اس دوران پانچ افراد لاپتہ ہو گئے، تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو محفوظ نکال لیا۔ اب بھی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسی کے ساتھ دھرما گاؤں میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاع ملی، جہاں مزید پانچ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور مویشیوں کے بھی ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔ ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم نندپریاگ پہنچ چکی ہے جبکہ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم گوچر سے نندپریاگ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ دونوں فورسز کی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments