مغربی بنگال میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سرگرم ہے۔ بھانگوڑ، رانا گھاٹ، بیلدا اور باسندی جیسے علاقوں میں حالیہ کشیدگی کے باوجود ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال نے یقین دلایا ہے کہ حالات جلد قابو میں آ جائیں گے۔ جمعہ کو مبصرین کے ساتھ میٹنگ کے بعد منوج کمار اگروال نے کہا، "رانا گھاٹ کے واقعے کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ ہم نے سخت کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی نے رپورٹ بھیج دی ہے، جس میں دو ملزمان کے نام شامل ہیں۔"علاقوں میں جاری تناو پر انہوں نے پرامید لہجے میں کہا، "بھانگوڑ اور بیلدا، سب پرامن ہو جائیں گے۔" مارچ کے دوسرے ہفتے میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں فل بینچ نے بنگال کا دورہ کیا اور تمام 23 اضلاع کے مجسٹریٹس، پولیس سپرنٹنڈنٹس اور 24 سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔الیکشن کمیشن کا مقصد 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی طرح 2026 کے اسمبلی انتخابات کو بھی پرامن بنانا ہے، جہاں انتخابی یا بعد از انتخاب تشدد میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ گیانیش کمار نے واضح پیغام دیا ہے کہ مغربی بنگال میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں گے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیاسی حلقوں کی نظریں اب اس بات پر ہیں کہ کیا کمیشن 2024 کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 2026 کے انتخابات کو بھی خون خرابے سے پاک رکھنے میں کامیاب ہو پاتا ہے یا نہیں۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ