آسنسول عدالت میں بم کی دھمکی سے آج بدھ کی صبح مصروف اوقات کے دوران شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ جج کو ای میل کے ذریعے یہ دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد عدالت کے احاطے میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس کمشنریٹ کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور عدالت کو خالی کرا کر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ اس مہم میں کھوجی کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔بدھ کو عدالت میں کام کا پورا دن تھا، اس لیے کیسز کے سلسلے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ وکلاءاور ججوں کی آمد بھی شروع ہو چکی تھی۔ اسی وقت ڈسٹرکٹ جج کو موصول ہونے والی ای میل میں کہا گیا کہ عدالت کے احاطے میں بم رکھے گئے ہیں جنہیں دوپہر کے وقت دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ اس خبر سے سنسنی پھیل گئی اور فوری طور پر آسنرول پولیس کمشنریٹ کو مطلع کیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مائیکنگ کے ذریعے عمارت کو خالی کرایا اور تمام افراد کو محفوظ فاصلے پر منتقل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھمکی میں کہا گیا ہے کہ بم عدالت کی تیسری منزل پر رکھا گیا ہے۔ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ جج کو دھمکی آمیز فون کال آئی ہے، لیکن بعد میں واضح ہوا کہ یہ پیغام ای میل کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ایک جھوٹی دھمکی معلوم ہوتی ہے، تاہم ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدالت کے اہم مقامات پر RDX اور IED نصب کر دیے گئے ہیں اور دوپہر کے وقت 5 سے 7 ماونواز ارکان جج کے چیمبر کے قریب پہنچ کر ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کریں گے۔پولیس اور بم اسکواڈ معاملے کی باریک بینی سے جانچ کر رہے ہیں۔ پورے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مختلف حصوں میں تلاشی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا