کولکاتہ، 14 ستمبر: کولکاتہ پولیس نے آر جی کر میڈیکل کالج کی طالبہ انندیتا سورین کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں کارروائی کی ہے ، پولیس نے ہفتہ کے روز متوفیہ کے ساتھی اجول سورین کو گرفتار کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی دیناج پور کے بَلورا گھاٹ کی رہنے والی 24 سالہ جونیئر ڈاکٹر انندیتا جمعہ کی شام مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھی۔ پولیس نے ابتدا میں زہر کھا کر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا تھا، لیکن متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ہفتہ کی شام اس کے دوست اجول سے پوچھ گچھ کے بعد اسے قتل کا مرکزی ملزم ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے ۔ انندیتا کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ انندیتا اور اجول نے پوری کے ایک مندر میں شادی کرلی تھی اور فی الحال انندیتا حاملہ بھی تھی۔ انندیتا کی ماں الپنا ٹوڈو کا کہنا ہے کہ اجول نے اس شادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ اسقاط حمل کے لیے دبا¶ ڈال رہا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق انندیتا موت سے چار دن قبل ہی اجول سے ملنے مالدہ گئی تھی اور ایک ہوٹل میں بھی رکی تھی۔ پولیس نے جمعہ کو انندیتا کے اہل خانہ کو فون کرکے بتایا کہ اسے مالدہ میڈیکل کالج میں سنگین حالت میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جب تک رشتہ دار اسپتال پہنچے ، انندیتا کی موت ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زہر کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔انندیتا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اجول نے اسے زبردستی زہر کھلایا ہے ، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔
Source: uni news
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
کلکتہ سمیت ریاست کے 4 اضلاع میں ای ڈی کے چھاپے
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی