کولکاتا12جنوری :اپنے والد کو بچانے کی کوشش میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پیر کی صبح مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں پیش آنے والے اس واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی کا نام عبد القادر ہے جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، پیر کی صبح عبد القادر کے والد، تدبیر شیخ، گھر کی چھت پر پانی کی ٹنکی کا کچھ کام کر رہے تھے۔ چھت کے اوپر سے 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار گزر رہی تھی۔ ٹنکی کی مرمت کے دوران تدبیر شیخ کا ہاتھ اچانک اوپر موجود ہائی وولٹیج تار سے لگ گیا اور وہ بری طرح جھلسنے لگے۔ اپنے والد کو تڑپتا دیکھ کر عبد القادر نے آو دیکھا نہ تاو اور انہیں بچانے کے لیے لپکا۔ جیسے ہی اس نے اپنے والد کو چھوا، وہ خود بھی کرنٹ کی زد میں آگیا۔ دونوں باپ بیٹا زوردار جھٹکے کے ساتھ دور جا گرے۔ مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے فوری طور پر دونوں کو جنگی پور اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے عبد القادر کو مردہ قرار دے دیا۔ والد تدبیر شیخ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد گھر میں کہرام مچا ہوا ہے اور اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس نے عبد القادر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنگی پور اسپتال کے مردہ خانے بھیج دیا ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا