سمبلپور: اوڈیشہ کے سمبلپور میں اینتھاپلّی تھانہ علاقے کے دانی پلّی میں ایک بنگالی مزدور کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مہلوک کی شناخت مغربی بنگال کے رہائشی جول شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو روزگار کے سلسلے میں سمبلپور میں رہ کر مزدوری کر رہا تھا۔ اس حملے میں مغربی بنگال کے ہی دو دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مقامی نوجوانوں نے مبینہ طور پر مہاجر مزدوروں کے ان کے علاقے میں بیڑی پینے پر اعتراض کیا۔ اس معمولی بات پر پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو آہستہ آہستہ پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ الزام ہے کہ غصے میں آ کر نوجوانوں کے ایک گروہ نے جول شیخ پر لاٹھی ڈنڈوں اور ہاتھ پاؤں سے جان لیوا حملہ کیا۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی اینتھاپلّی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تمام ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی برآمدگی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سمبلپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شریمنت بارک نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں یہ واقعہ باہمی تنازع کے بعد پیش آنے والی تشدد کی کارروائی معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون و امن برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد مہاجر مزدوروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے عوام سے امن قائم رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا