Bengal

امت شاہ کا وعدہ، بنگال میں بی جے پی حکومت بنی تو مویشی اسمگلنگ روکنے کے لیے خصوصی دستہ تشکیل دیا جائے گا

امت شاہ کا وعدہ، بنگال میں بی جے پی حکومت بنی تو مویشی اسمگلنگ روکنے کے لیے خصوصی دستہ تشکیل دیا جائے گا

راناگھاٹ، 26 اپریل :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز ضلع ندیہ کے راناگھاٹ میں ایک بڑے جلسہ¿ عام سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے تو مویشی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے نیٹ ورک پر قابو پانے کے لیے ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا جائے گا۔متوا برادری کے اثر و رسوخ والے اس علاقے میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ دستہ خاص طور پر مویشی اسمگلنگ، کوئلہ اسمگلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون و نظم کی بحالی کے لیے ان غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ ضروری ہے ۔ متوا برادری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس برادری اور دیگر پسماندہ طبقات کے افراد کو منظم طریقے سے ووٹر لسٹ سے خارج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی متوا بھائی یا بہن کو اس کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے ۔ ہر حقیقی شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوگا۔" امت شاہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر "سنڈیکیٹ راج" کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزمرہ کی اشیاءپر غیر قانونی وصولیاں کی جا رہی ہیں اور مجرمانہ نیٹ ورک بے خوف ہو کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح ان نظاموں کا خاتمہ کرنا ہوگی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments