Bengal

امیت شاہ نے رابندر سنگیت کو رونی شنکر کہہ دیا

امیت شاہ نے رابندر سنگیت کو رونی شنکر کہہ دیا

بنگال میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بنگالی الفاظ اور شخصیات کے ناموں کے غلط تلفظ اور معلومات کی غلطیوں نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ تازہ ترین واقعہ بولپور میں پیش آیا، جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 'روبیندرو سنگیت' (رابندر سنگیت) کہتے ہوئے اسے 'روی شنکر' کہہ دیا۔ پیر کے روز بولپور میں ایک انتخابی جلسے کے دوران امت شاہ مشہور گلوکارہ سہانا باجپئی کا شکریہ ادا کر رہے تھے کہ انہوں نے رابندر سنگیت کو پورے بھارت میں مقبول بنایا۔ اسی دوران رابندر سنگیت بولتے ہوئے ان کی زبان لڑکھڑائی اور انہوں نے پنڈت روی شنکر کا نام لے لیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بی جے پی کے 'سنکلپ پتر' (منشور) کی تقریب کے دوران انہوں نے بنگال کی مشہور شخصیت رانی راس منی کو 'رانی راس متی' پکارا تھا۔ ریاستی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس واقعے کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سخت طنز کیا۔ ترنمول کا موقف ہے کہ:پنڈت روی شنکر ایک عظیم ستار نواز اور کلاسیکی موسیقی کے ماہر تھے، جبکہ رابندر سنگیت رابندر ناتھ ٹیگور کی تخلیق اور بنگال کی ثقافتی شناخت ہے۔امت شاہ بنگال کے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش میں ان دونوں بنیادی چیزوں میں فرق نہیں کر پائے۔ ترنمول کانگریس نے لکھا کہ جو لوگ بنگال کی ثقافت اور تاریخ سے واقف نہیں، وہ 'سونار بنگلہ' (سنہرا بنگال) بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بنگال کی ثقافت آپ کی مہم کا محض ایک حصہ نہیں ہے، اور بنگال اس توہین کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔"

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments