مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بردھمان کے رانی گنج میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے انتخابی منشور (سنکلپ پتر) کی وضاحت کی اور ترنمول کانگریس کی بدعنوانیوں پر سخت حملہ کیا۔امت شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ خواتین اور بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 3,000 روپے دے گی۔ممتا بنرجی کے اس سوال پر کہ بی جے پی اس بڑی رقم کا انتظام کیسے کرے گی، امت شاہ نے جواب دیا کہ "ترنمول کے بدعنوان لیڈروں اور 'بھتیجے' (ابھیشیک بنرجی) کی کرپشن کو روک کر جو پیسہ بچے گا، وہی براہ راست عوام کے بینک کھاتوں میں بھیجا جائے گا۔" فی الحال ترنمول حکومت کی 'لکشمی بھنڈار' اسکیم کے تحت خواتین کو 1500 سے 1700 روپے ملتے ہیں، بی جے پی نے اسے دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔امت شاہ نے ریاست میں مختلف گھپلوں کا ذکر کرتے ہوئے ترنمول حکومت کو نشانہ بنایا:انہوں نے اساتذہ کی بھرتی، راشن، میونسپلٹی بھرتی، کوئلہ، ریت اور مویشیوں کی اسمگلنگ جیسے کرپشن کیسز کا حوالہ دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے 'سونار بنگلہ' کو 'سنڈیکیٹ راج' میں تبدیل کر دیا ہے۔انتخابات کے حوالے سے امت شاہ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا:"تمام غنڈے کان کھول کر سن لیں، ووٹنگ والے دن گھروں سے باہر نہ نکلیں، ورنہ خیر نہیں ہوگی۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار ممتا کا کوئی بھی 'غنڈہ' ووٹرز کو روکنے کی ہمت نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مغربی بردھمان کی تمام 9 نشستوں پر بی جے پی کی جیت کی اپیل کی۔ امت شاہ نے اعلان کیا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد 2016 سے 2026 کے درمیان ریاست میں ہونے والی تمام سیاسی بدامنی اور تشدد کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بی جے پی رابندر ناتھ ٹیگور کا قدیم 'سونار بنگلہ' واپس لائے گی۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ