امیت شاہ کا دورہ بنگال اتوار سے شروع ہونے جا رہا ہے کولکاتا29دسمبر: امیت شاہ شام 7:30 بجے کولکتہ ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ براہ راست سالٹ لیک میں بی جے پی کے دفتر جائیں گے۔ وہاں وہ سب سے پہلے ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔دوپہر کے وقت وہ پریس کانفرنس کریں گے اور لنچ کے بعد چند مخصوص سینئر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ شام کے وقت مانکتلا کے کیشو بھون میں آر ایس ایس (RSS) کی قیادت کے ساتھ تال میل میٹنگ (Coordination Meeting) طے ہے۔ صبح کے وقت وہ کولکتہ کے اسکون (ISKCON) مندر کی زیارت کریں گے۔ اس کے بعد ایک ہوٹل میں ریاست کے اراکین اسمبلی (MLAs) اور اراکین پارلیمنٹ (MPs) کے ساتھ اہم میٹنگ اور ظہرانہ ہوگا۔ بدھ کی دوپہر 2:15 بجے وہ سائنس سٹی پہنچیں گے، جہاں کولکتہ میٹروپولیٹن کے منڈل، زون، ضلع اور ریاستی سطح کے قائدین کے ساتھ ایک بڑا کنونشن کریں گے۔ اس پروگرام کے بعد وہ شام کو دہلی واپس روانہ ہو جائیں گے۔
Source: Social Media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا