Bengal

اگر لوگ ووٹ ہی نہیں دے پائیں گے تو ٹریبیونل کی کیا ضرورت ہے؟ممتا بنرجی

اگر لوگ ووٹ ہی نہیں دے پائیں گے تو ٹریبیونل کی کیا ضرورت ہے؟ممتا بنرجی

ہوگلی کے آرام باغ اور بلا گڑھ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ووٹر لسٹ سے ناموں کے اخراج اور ٹریبیونل کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے 'این آر سی' کی سازش قرار دیا۔ ممتا بنرجی نے گرجتے ہوئے کہا، "اگر لوگ ووٹ ہی نہیں دے پائیں گے تو ٹریبیونل کی کیا ضرورت ہے؟ آپ نے ٹریبیونل کیوں بنائے تھے؟ پہلے نام نکالے، اب کہہ رہے ہیں کہ لسٹ 'فریز' (منجمد) کر دی۔ ہم اسے دوبارہ چیلنج کریں گے۔ ہمیں جاننے کا حق ہے اور لوگوں کو نام شامل کروانے کا حق ہے۔"این آر سی کا خوف: انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نام نکالنے کا یہ کھیل دراصل این آر سی نافذ کرنے کی تیاری ہے۔ "اگر اپنی شناخت، زبان، عزت اور ٹھکانہ بچانا ہے، تو یاد رکھیں یہ چھکا (این آر سی) چلایا جا رہا ہے، ہمیں اسے 'اکا' کرنا ہوگا۔"کھان پان پر پابندی کا الزام: بی جے پی کو 'بنگال مخالف' قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "ان کی ریاستوں میں مچھلی، گوشت اور انڈے بند ہیں۔ بنگالی مچھلی اور چاول کھا کر جیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں مچھلی نہیں کھا سکتے، تو کیا وہ میرا سر کھائیں گے؟ بی جے پی کو ووٹ دینے کا مطلب مچھلی، گوشت اور زبان پر پابندی ہے۔"بنیادی فرق: انہوں نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہا، "یہ بی جے پی کی حکومت نہیں چلے گی۔ وہ پہلے ہزار روپے دیں گے اور پھر بلڈوزر چلائیں گے۔ جبکہ ترنمول جو کہتی ہے، وہ کر کے دکھاتی ہے۔"ممتا بنرجی نے ووٹر لسٹ کے معاملے پر ایک بار پھر قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ کوئی بھی شہری اپنے جمہوری حق سے محروم نہ رہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments