مغربی بنگال میں حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت سے قبل ایک سنگین انتظامی لاپرواہی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں جائز ووٹرز کے نام فہرست سے کٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔28 فروری کو 'اسپیشل انکوائری رپورٹ' کے تحت حتمی ووٹر لسٹ شائع ہونی ہے۔ خدشہ ہے کہ لاکھوں جائز ووٹرز کے نام فہرست سے خارج ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، کم و بیش 1 لاکھ 14 ہزار ووٹرز ایسے ہیں جن کے دستاویزات سسٹم میں اپلوڈ ہی نہیں کیے گئے۔ یہ غلطی مبینہ طور پر ERO اور AERO کی جانب سے ہوئی ہے، جنہوں نے ووٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کو پورٹل پر اپلوڈ نہیں کیا۔ ابتدائی لسٹ کے بعد تقریباً 58 لاکھ ناموں کو فہرست سے ہٹایا گیا تھا۔ان میں سے بہت سے لوگوں نے سماعت کے دوران اپنے ثبوت اور دستاویزات جمع کرائے تھے۔اب ضلع انتخابی افسران (DEOs) کا دعویٰ ہے کہ افسران کی غفلت کی وجہ سے ان دستاویزات کی انٹری نہیں ہو سکی، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ نام حتمی فہرست میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔اس لاپرواہی کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں قانونی ووٹرز کے ووٹ دینے کے حق سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا