مرشد آباد: انتخابی گہما گہمی کے درمیان مرشد آباد میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ کانگریس نے اپنے قدیم گڑھ میں طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ترنمول چھوڑ کر ضلع پریشد کے ایک رکن، پنچایت پردھان اور سینکڑوں کارکنوں نے ووٹنگ سے عین قبل 'ہاتھ' (کانگریس) کا ساتھ تھام لیا۔ منحرف ترنمول لیڈروں نے رانی نگر کے ترنمول امیدوار کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز شمولیت کی اس تقریب کے بعد سابق صوبائی کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کو سخت وارننگ دی۔ انہوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ وہ مرشد آباد سے ترنمول کا صفایا کر دیں گے۔ رانی نگر اسمبلی حلقہ میں ترنمول کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ترنمول کی زیرِ قیادت پہاڑ پور گرام پنچایت کے پردھان دلشاد حسین سمیت 14 ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول ضلع پریشد کے رکن مصطفیٰ کمال اور سینکڑوں کارکن بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔ یہ تقریب بہرام پور میں مرشد آباد ضلع کانگریس بھون میں منعقد ہوئی، جہاں ادھیر چودھری نے ان کا استقبال کیا۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ