Bengal

ادھیرچودھری بہرام پور سے الیکشن لڑیں گے

ادھیرچودھری بہرام پور سے الیکشن لڑیں گے

مرشد آباد کے بہرام پور سے پانچ بار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رہنے والے ادھیر رنجن چودھری کئی سالوں کے بعد دوبارہ ’چودھری ولا‘ واپس آگئے ہیں۔ بدھ کے روز جیسے ہی انہوں نے اپنے اس قدیم گھر میں قدم رکھا، پورے بہرام پور میں نئی سیاسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کیا ادھیر چودھری اپنی کھوئی ہوئی سیاسی سلطنت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اس پرانے گھر میں واپس آئے ہیں؟ کیا وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بہرام پور حلقے سے امیدوار ہوں گے؟ ان سوالات نے بحث چھیڑ دی ہے۔ بہرام پور شہر کے گورابازار میں واقع ’چودھری ولا‘ میں قیام کے دوران ہی وہ کئی بار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ یہ گھر ان کی ذاتی زندگی کے کئی اتار چڑھاو کا گواہ ہے۔ گھر کی پہلی منزل کے ایک چھوٹے سے کمرے میں وہ پارٹی کی ’کور کمیٹی‘ کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیا کرتے تھے۔ تاہم، مختلف وجوہات کی بناءپر ادھیر بابو نے یہاں رہنا چھوڑ دیا تھا اور طویل عرصے سے یہ گھر بند پڑا تھا۔ بدھ کی صبح ضلع کانگریس کی جانب سے اچانک یہ اطلاع دی گئی کہ ادھیر چودھری اب سے ’چودھری ولا‘ میں صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور وہ اب ضلع کانگریس کے دفتر میں میڈیا سے نہیں ملیں گے۔ اس فیصلے نے ان کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments