Bengal

ابھیشیک نے بتایا کہ آئی پیک پر ای ڈی کے چھاپے کیوںپڑے

ابھیشیک نے بتایا کہ آئی پیک پر ای ڈی کے چھاپے کیوںپڑے

طاہر پور9جنوری : ایک دن پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آئی پیک کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے گھر اور سالٹ لیک میں آئی پیک کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس واقعے کے بعد خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وہاں پہنچ گئی تھیں اور بی جے پی و ای ڈی پر سخت تنقید کی تھی۔ اب ترنمول کانگریس کے سیکنڈ ان کمانڈ ابھیشیک بنرجی نے متوا گڑھ (طاہر پور) کے جلسے میں اسی معاملے پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔آئی پیک کے دفتر پر ای ڈی کے چھاپے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا: "یہ لوگ ای ڈی کا استعمال کریں گے۔ آئی پیک نے ووٹر لسٹ کے لیے ترنمول کی ایک ایپ بنائی ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ 'دیدی کے دوت' کے طور پر آئی پیک نے وہ ایپ تیار کی ہے۔ وہ ایس آئی آر (SIR) میں ترنمول کے لیے کام کر رہے ہیں اور غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، اسی لیے کل ای ڈی بھیج کر چھاپہ مروایا گیا۔ ایک طرف یہ لوگوں کے بنیادی حقوق چھین رہے ہیں اور دوسری طرف ای ڈی کے ذریعے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی بی جے پی کا فارمولا ہے۔" انہوں نے مزید سخت لہجے میں کہا: "بھائی، تمہارے پاس سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں ہیں۔ ترنمول کے پاس کچھ نہیں ہے مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ کھیل ہوگا۔ جمہوریت میں عوام ہی آخری فیصلہ کرتے ہیں۔ امت شاہ یا نریندر مودی ووٹ نہیں دیں گے، اور نہ ہی میڈیا والے ووٹ دیں گے۔ ووٹ تو محنت کش طبقہ، مزدور، کسان، مائیں اور بھائی دیں گے۔ انہیں ایسا جواب دیں کہ ان کا غرور پاش پاش ہو جائے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ساتھ انہوں نے شانتنو ٹھاکر کو بھی نشانہ بنایا۔ ابھیشیک نے کہا: "تم ای ڈی لگاو، سی بی آئی لگاو، مرکزی فورسز، میڈیا، عدلیہ یا انکم ٹیکس، تمہارے پاس جتنا بھی مالی زور ہے لگا لو، لیکن بنگال کے لوگ دہلی کے ان زمینداروں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔شہریت کے مسئلے پر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے انہوں نے نعرہ دیا: "آج آواز اٹھانی ہوگی۔ یا تو غیر مشروط شہریت دو ورنہ مودی گدی چھوڑو۔ یا تو غیر مشروط شہریت دو ورنہ امت شاہ گدی چھوڑو۔ یا تو غیر مشروط شہریت دو ورنہ شانتنو ٹھاکر دور ہٹو۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments