مغربی بنگال میں آئندہ سال یعنی 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی ریاست کی سیاست میں زبردست گرما گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کی جانب سے بابری مسجد کی تعمیر کے اعلان نے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اسی دوران ٹی ایم سی کے ایک اور رکن اسمبلی اور معروف صنعت کار ذاکر حسین نے بھی بڑا اعلان کر کے سیاسی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں کبیر کے بابری مسجد کے اعلان کے بعد اب شری کرشن مندر تعمیر کیا جائے گا، جس پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرشدآباد میں محمدی مسجد بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ گیتا اور قرآن میں 85 فیصد باتیں ایک جیسی ہیں، اور دونوں مذاہب انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ ذاکر حسین مرشدآباد ضلع کے جنگی پور حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ اس سے قبل ریاست کے محنت (لیبر) محکمے میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بیڑی کے کاروبار میں ایک بڑا نام تھے۔ اس وقت وہ ترنمول کانگریس کے سرگرم لیڈر اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ دوسری جانب ہمایوں کبیر مرشدآباد کے بھرت پور اسمبلی حلقے سے رکن ہیں۔ انہوں نے 6 دسمبر کو بیلڈانگا میں بابری مسجد کی بنیاد رکھی تھی۔ حامیوں کے ساتھ ربن کاٹ کر انہوں نے سنگِ بنیاد رکھا، جس کے بعد پارٹی قیادت نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔ ہمایوں کبیر نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے انتخابات کے بعد وہ ’کنگ میکر‘ کا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ تو ٹی ایم سی اور نہ ہی بی جے پی اکثریت حاصل کر پائے گی۔ ان کے اندازے کے مطابق 294 رکنی اسمبلی میں کوئی بھی پارٹی 148 نشستوں کا ہندسہ عبور نہیں کر سکے گی، ایسے میں ان کے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں ہوگا۔ ہمایوں کبیر نے اس بات کے بھی اشارے دیے ہیں کہ وہ 22 دسمبر کو اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 135 نشستوں پر انتخابات لڑیں گے اور اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے والے کو ان کی پارٹی کی حمایت حاصل کرنا ہی پڑے گی۔ یوں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل مذہبی اور سیاسی بیانات نے ماحول کو خاصا حساس بنا دیا ہے، جس پر تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی