کمار گنج5جنوری: پوتے پر اپنی 69 سالہ دادی کو 'ڈائن' قرار دے کر پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ اس واقعے میں ملوث ملزم پوتے سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ سنسنی خیز واقعہ اتوار کی رات جنوبی دیناج پور ضلع کے کمار گنج بلاک کے تحت رام کرشن پور گرام پنچایت کے گاوں محمود پور میں پیش آیا۔ متوفیہ کا نام لکشمی سورین (69) ہے۔ پیر کو کمار گنج تھانے کی پولیس نے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بالور گھاٹ ضلع اسپتال بھیج دی۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزم سنجے ٹوڈو اور اس کی ساس میٹھون سورین کو آج بالور گھاٹ کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ متوفیہ کے بیٹے منگلو ٹوڈو نے ملزمان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ چنمے متل نے بتایا کہ قتل کی شکایت پر دو افراد کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لکشمی سورین عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں کر سکتی تھیں۔ الزام ہے کہ ملزم سنجے ٹوڈو کی بہن طویل عرصے سے بیمار تھی اور اس کی بیماری کی وجہ دادی لکشمی سورین کو قرار دے کر انہیں 'ڈائن' ٹھہرایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ اس سلسلے میں گاوں میں پنچایت (سالشی سبھا) بلائی گئی تھی، جہاں 'ڈائن' کا اثر ختم کرنے کے لیے ایک 'اوجھا' کو بلایا گیا، جس کے عوض مقتولہ کے بیٹے منگلو ٹوڈو کو 7 ہزار روپے ادا کرنے پڑے۔ اس کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی، لیکن کل رات جب 16 سالہ لڑکی سونومی ٹوڈو دوبارہ بیمار ہوئی تو یہ خونی واقعہ پیش آیا
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا