Bengal

ساڑھے 12 لاکھ طلباءو طالبات کو 'سبوج ساتھی' اسکیم کے تحت سائیکلیں فراہم کی جائیں گی

ساڑھے 12 لاکھ طلباءو طالبات کو 'سبوج ساتھی' اسکیم کے تحت سائیکلیں فراہم کی جائیں گی

کولکاتا17فروری :مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ریاستی حکومت ایک بار پھر طلباءکے ہاتھوں میں سائیکلیں تھمانے جا رہی ہے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو فروری کے تیسرے ہفتے سے 'سبوج ساتھی' اسکیم کے تحت سائیکلوں کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ نوانّہ (ریاستی سیکرٹریٹ) کی اس تیزی نے سیاسی حلقوں میں بھی بحث چھیڑ دی ہے۔ 'سبوج ساتھی' اسکیم کا آغاز 2015-16 کے تعلیمی سال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پہل پر ہوا تھا۔ پہلے سال نویں سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 40 لاکھ طلباءکو سائیکلیں دی گئی تھیں۔ بعد کے برسوں میں پالیسی تبدیل کر دی گئی اور اب نویں جماعت میں داخل ہوتے ہی طلباءکو یہ سہولت ملنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس وقت تقریباً 9 ہزار اسکول اس اسکیم کے دائرے میں شامل ہیں۔ گزشتہ سال ریاست میں 12 لاکھ 34 ہزار طلباءکو سائیکلیں دی گئی تھیں۔ انتظامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 12 لاکھ 47 ہزار ہو جائے گی۔ یعنی اس سال تقریباً ساڑھے 12 لاکھ طلباءو طالبات 'سبوج ساتھی' اسکیم کے تحت سائیکلیں حاصل کرنے والے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ سے زائد طلباءاس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments