تائیوان کی مشہور باکسر یو ٹنگ-لین نے 2024ء پیرس اولمپکس میں جمعہ کو ازبک سیٹورا توردیبیکووا کو شکست دے کر باکسنگ میں 57 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں پہنچنےمیں کامیابی حاصل کی مگر اس کی جنسی صلاحیت پر سوال اٹھنے کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ 28 سال لین نے اپنی تیز رفتار حرکت اور طاقت سےیکے بعد دیگرے پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔اس کی حریف نے شکست کے بعد لین کو کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔ لین نے تائیوان کے چینل TVBS کو اپمی جنسی صلاحیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’میں صرف ٹریک پر بہتر کارکردگی دکھانے کے بارے میں سوچتی ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ "مجھے لگتا ہے کہ میری حریف میری طاقت سے خوفزدہ ہیں، لہٰذا میرے ناقدین صرف ایک خامی تلاش کر رہے ہیں اور اس سے ایک بڑی کہانی بنا رہے ہیں، مگر ایسی کہانیوں سے متاثر نہیں"۔ اولمپکس میں تصدیق شدہ ایتھلیٹس کے لیے وقف گیمز کی ویب سائٹ کے مطابق روسی عمر کریملیو کی سربراہی میں بین الاقوامی باکسنگ فیڈریشن کی طرف سے لگائے گئے "بایو کیمیکل" ٹیسٹوں سے گذرنے کے بعد لین سے گذشتہ سال کی عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ چھین لیا گیا تھا۔ اسے اسی سال ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت دی گئی، جب اس نے 57 کلوگرام میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کی پیمائش کے لیے ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، لیکن اس نے خلیف اور لین کو عالمی چیمپئن شپ سے باہر کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے کیے گئے تجزیوں کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
Source: Social Media
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایف اےکپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں