National

کانپور کی سیسا مئو سے سماج وادی پارٹی امیدوار کی جیت

کانپور کی سیسا مئو سے سماج وادی پارٹی امیدوار کی جیت

کانپور:23نومبر:)اترپردیش کے ضلع کانپور کی سیسا مئو اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن کے آج آئے نتائج میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار نسیم سولنکی نے جیت درج کی ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاعات کے مطابق ایس پی امیدوار نسیم سولنکی نے اپنے حریف بی جے پی امیدوار8564ووٹوں سے شکست دیا۔نسیم سولنکی نے مجموعی طور سے 69714 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی امیدوار سریس اوستھی کو کل 61150ووٹ ملے اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیسا مئو سیٹ پر سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے موجودہ ایم ایل اے عرفان سولنکی کو ایک مجرمانہ معاملے میں سزا یافتہ ہونے کے بعدا ن کے نااہل ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ جس پر ضمنی الیکشن میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے ان کی بیوی نسیم سولنکی کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments