اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنے پرانے ساتھی اور جے یو آئی کے سربراہ کو منانے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی تاہم جمعیت علما اسلام نے فوری حمایت پر جواب دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف وفد کے ہمراہ مولانافضل الرحمان کو منانے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ قائد ن لیگ کے ساتھ احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور اُن کے ساتھ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اُن کی گاجر کے حلوے اور گڑ والی چائے سے تواضع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات دوحصوں میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تقریبا آدھا گھنٹہ ون آن ون ملاقات کی جبکہ اس کے بعد دونوں رہنماء اس کمرے میں آگئے جہاں دونوں جماعتوں کے وفود بیٹھے تھے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئی جس مین جے یوآئی کی جانب سے مولانا غفور حیدری، گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان بھی موجود تھے۔
Source: Social Media
'طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی'، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
’جرمنی شام میں واپس آگیا‘
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی-جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی
حماس نے تل ابیب پر تین راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: اسرائیل
ایران: جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامورکی وزارت خارجہ میں طلبی
مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا
ترکیہ: گرفتار میئر کے بارے میں پوسٹس کرنے پر 37 افراد زیرِ حراست
خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھنے والی رسمیں غیرقانونی ہیں: وفاقی شرعی عدالت
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف بولنے والا جارج ٹاؤن یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
مکہ مکرمہ میں بارش، عمرہ زائرین طواف اور عبادتوں میں مصروف
یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں روک دیا : اسرائیل
فرانس کا ’مسئلہ فلسطین‘ کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان
چین نے منشیات کے جرائم میں ملوث چار کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دے دی