National

امریکہ نے ہندستانی کمپنیوں پر دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر پابندی لگائی

امریکہ نے ہندستانی کمپنیوں پر دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر پابندی لگائی

واشنگٹن/نئی دہلی، 01 نومبر: یوکرین میں جاری تنازعہ کے درمیان امریکہ نے مبینہ طور پر روسی فوج کو سپلائی اور "دوہرے استعمال" ٹیکنالوجی فروخت کرنے کے الزام میں 19 ہندستانی کمپنیوں اور دو شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ روس کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرنے پر چین، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور ترکی کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ہندوستان کی کمپنیوں میں ابھار ٹیکنالوجیز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈنواس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمسسٹیک، گلیکسی بیئرنگس لمیٹڈ، اوربٹ فنٹریڈ ایل ایل پی، انویو وینچرز، کے ڈی جی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور خوشبو ہوننگ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی کمپنیوں میں لوکیش مشینز لمیٹڈ، سوچک الیکٹرانکس، آر آر جی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، شارپ لائن آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، شوریہ ایروناٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، شریگی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور شریا لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments