اوریشنک ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے جسے روس نے اس سے پہلے صرف ایک بار نومبر 2024 میں یوکرین کے خلاف استعمال کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ اوریشنک میزائل کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ بیک وقت کئی جنگی ہتھیار (وار ہیڈز) لے جا سکتا ہے جو الگ الگ ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ صلاحیت طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں میں ہوتی ہے۔ اوریشنک میزائل RS-26 Rubezh پر مبنی ہے جسے روس نے شروع میں ایک بین البراعظمی میزائل کے طور پر تیار کیا تھا۔ روس کے دیگر ہتھیاروں کی طرح یہ میزائل بھی ایٹمی اور روایتی، دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یوکرین کے مطابق جنوری میں روس کی طرف سے استعمال کیا گیا یہ میزائل تقریباً 13000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا دعویٰ ہے کہ اوریشنک میزائل کو فضا میں روکنا ناممکن ہے اور روایتی ہتھیار سے لیس ہونے کے باوجود اس کی تباہ کاری کی صلاحیت جوہری ہتھیار کے برابر ہے۔ تاہم، کچھ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں میں مبالغہ آرائی کی گئی ہے۔ دسمبر 2024 میں ایک امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ اس ہتھیار کو میدانِ جنگ کا پانسہ پلٹنے والا نہیں سمجھا جاتا کیونکہ یہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور روس کے پاس ایسے صرف چند میزائل ہی موجود ہیں۔ یوکرین کے ایک اعلیٰ اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ جنوری میں ہونے والے اس حملے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ 2024 کے پہلے حملے کی طرح اس بار بھی میزائل میں دھماکا خیز مواد کے بجائے صرف ڈمی وار ہیڈز لگائے گئے تھے۔ اہلکار کے مطابق اس میزائل نے یوکرین کے مغربی شہر لویو میں ایک سرکاری کمپنی کو نشانہ بنایا جس سے وہاں موجود کنکریٹ کے ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا اور قریب ہی گڑھے پڑ گئے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ روس کے پاس اس نئے میزائل کا اسٹاک محدود ہے اور وہ اسے بہت احتیاط سے استعمال کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر روس کو لگا کہ مغرب تک اس کا پیغام پہنچ چکا ہے تو وہ مستقبل میں مزید ایسے میزائل داغنے سے گریز کرے گا۔
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ