International

یوکرین کے اسٹاروبیلسک میں ہاسٹل پر ڈرون حملہ سے 21 طلبا ہلاک ہوئے، روسی سفیر

یوکرین کے اسٹاروبیلسک میں ہاسٹل پر ڈرون حملہ سے 21 طلبا ہلاک ہوئے، روسی سفیر

پاکستان میں متعین روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں یوکرین تنازع پر پریس بریفنگ میں یوکرین پر اسٹاروبیلسک میں طلبا کے ہاسٹل پر ڈرون حملے کا الزام عائد کیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ اسٹاروبیلسک حملے میں 21 طلبا ہلاک ہوئے اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ روس نے یوکرین کے فوجی صنعتی مراکز پر جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔ کیف پر حملوں میں جدید روسی میزائل استعمال کیے گئے۔ البرٹ خوریف نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے اسٹاروبیلسک حملے کو نظر انداز کیا۔ کیف کو مسلسل فوجی امداد امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان سمیت 20 ممالک کے 51 صحافیوں نے حملے کے مقام کا دورہ کیا، جوہری تنصیبات پر حملے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان یوکرین تنازع پر متوازن اور غیر جانبدار مؤقف رکھتا ہے۔ روسی سفیر نے کہا روس نے غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کو کیف چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments