National

تیجسوی یادو تیسری مرتبہ راگھو پور سے ہوئے کامیاب

تیجسوی یادو تیسری مرتبہ راگھو پور سے ہوئے کامیاب

پٹنہ، 14 نومبر : بہار میں ویشالی ضلع کی راگھو پور نشست سے مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار تیجسوی یادو نے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ستیش کمار کو 14532 ووٹوں سے شکست دی۔ آر جے ڈی امیدوار تیجسوی یادو کو 118597 ووٹ ملے ، وہیں بی جے پی امیدوار ستیش کمار کو 104065 ووٹ حاصل ہوئے ۔ آر جے ڈی نے یہ نشست برقرار رکھی۔ سال 2015 میں تیجسوی یادو نے کرکٹ کی دنیا چھوڑ کر اسی نشست سے جیت درج کرتے ہوئے سیاست میں شاندار آغاز کیا تھا۔ اس وقت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے اس وقت کے رکن اسمبلی ستیش کمار یادو نے بغاوت کا بگل بجاتے ہوئے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ مسٹریادو نے سال 2015 کے انتخاب میں بی جے پی کے ستیش کمار یادو کو 22733 ووٹوں کے فرق سے مات دی تھی۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخاب میں تیجسوی یادو نے دوسری باراگھوپور سے اپنی قسمت آزمائی۔ ان کے سامنے اس باوقار نشست کو بچانے کی چیلنج تھی۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور سابق رکن اسمبلی ستیش کمار یادو سے لگاتار دوسری بار ہوا۔ تیجسوی یادو نے ستیش کمار یادو کو 38174 ووٹوں سے شکست دے کر راگھوپور نشست دوسری بار اپنے نام کر لی۔ اس بار کے انتخاب میں اس نشست پر آر جے ڈی امیدوار تیجسوی یادو نے تیسری بار اپنا 'تیج' دکھایا اور جیت کی ہیٹرک مکمل کی ہے ۔ راگھوپور نشست آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے خاندان کی روایتی نشست مانی جاتی ہے ۔ یہاں لالو پرساد، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو جیتتے آئے ہیں۔ لالو پرساد یادو نے اس نشست سے سال 1995 اور سال 2000 کے اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ رابڑی دیوی نے بھی فروری 2005 اور اکتوبر 2005 میں ہوئے دونوں انتخاب میں جیت حاصل کی۔ سال 2010 میں اس نشست پر روایت ٹوٹی، جب جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار ستیش کمار یادو نے آر جے ڈی امیدوارمسز رابڑی دیوی کو 13006 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر سب کو چونکا دیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments